مشکل کی گھڑی میں عوام‘زائرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ حنیف پتافی

مشکل کی گھڑی میں عوام‘زائرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ حنیف پتافی

  



ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ):مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی کا دورہ کیا انہوں نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ساتھ کورنٹائن سنٹر میں مقیم زائرین کیلئے سہولت اور ان کے خاندانوں کی دیکھ بھال کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ افسران کے اجلاس میں شرکت کی. محمد حنیف پتافی کو ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے زائرین کی دیکھ بھال اور اقدامات کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے(بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

مشکل کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ اور افسران کی انتھک محنت اور اقدامات کو سراہا انہوں نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں زائرین اور عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔عوام حکومت پنجاب کے اقدامات کی تکمیل کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔لوگ فیملی سمیت گھروں میں محدود رہ کر اپنی اور دوسروں کی صحت کی حفاظت یقینی بنائیں۔ انتظامیہ اور متعلقہ محکمے ضروریات زندگی کی اشیاء کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائیں۔ضروری اشیاء کی قلت اور مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ٹیچنگ ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی ہرممکن دیکھ بھال کی جائے۔آئسولیشن وارڈ میں انفیکشن کنٹرول اقدامات کو مزید بہتر کیا جائے۔ ٹاون کمیٹی اپنے علاقوں میں جراثیم کش محلول کا سپرے یقینی بنائے۔عوام پارکس اور دیگر مقامات پر تفریح کرنے کے بجائے گھروں میں محفوظ رہیں۔ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ ٹیچنگ ہسپتال میں انفیکشن کنٹرول اقدامات کو مزید بہتر کیا جائے گا۔جنرل بس سٹینڈ،ہسپتال،بازار اور دیگر مصروف مقامات پر جراثیم کش محلول سے سپرے کرایا جارہا ہے۔

حنیف پتافی

مزید : ملتان صفحہ آخر