کرونا وائرس‘ شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں‘ ڈاکٹر محمد افضل خان

کرونا وائرس‘ شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں‘ ڈاکٹر محمد افضل خان

  



کوٹ چھٹہ(نمائندہ پاکستان) ایم این اے ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے انھوں نے کہا پوری دنیا میں جو کورونا وائرس کی وبا پھیلی ہوئی ہے اس وقت صرف سکرینگ کی (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

جا رہی ہے جس میں صرف ٹمپریچر کا پتہ چلتا ہے اس کا اصل طریقہ یہ کہ جن ملکوں میں یہ وبا پھیلی ہوئی ہے وہاں سے آنے والے لوگوں کو قرنطینہ سینٹر میں 14 سے 15 دن رکھا جائے اگر ان میں کورونا وائرس جیسی موذی مرض کی علامات ظاہر ہوں تو حکومت انکا مکمل علاج کرے آخر میں انھوں نے کہا کہ سیکرینگ سے صرف ٹمپریچر ظاہر ہوتا ہے اور ضروری نہیں ہے کہ کورونا کے مرض میں مبتلا مریض کو ٹمپریچر ہو تاہم ہمیں احتیاط برتنی ہو گی انھوں نے اللہ تعالیٰ سے اس موزی مرض سے جلد چھٹکارا دے۔

افضل خان

مزید : ملتان صفحہ آخر