بہاولپور ریلوے سٹیشن پر حفاظتی انتظامات صفر‘ ملازمین خوفزدہ

بہاولپور ریلوے سٹیشن پر حفاظتی انتظامات صفر‘ ملازمین خوفزدہ

  



بہاول پور(بیورورپورٹ)بہاول پو ر ریلوے اسٹیشن پرروزانہ ہزاروں کی تعدادمیں کراچی سندھ‘حیدرآباد‘ سمیت اسلام آباد لاہور سے آنے والے ہزاروں مسافروں کی آمد نے بہاول پورشہرکو رسک میں (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

ڈال دیاہے بہاول پورریلوے اسٹیشن پر کروناوائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات صفر ہیں جس کے باعث مسافر کسی بھی چیکنگ یاسکریننگ کے بغیربہاول پورشہرمیں ہزاروں کی تعداد میں روز داخل ہورہے ہیں ریلوے اسٹیشن کے ملازمین نے نام ظاہرنہ کرنے کی صورت میں بتایا کہ بہاول پور ریلوے اسیٹشن پر 60 سے ملازمین کام کررہے ہیں مگر نہ توانہیں پاکستان ریلوے کی جانب سے نہ ہی وفاقی حکومت کی جانب سے ایک ماسک بھی فراہم نہیں کیاگیا انہوں نے بتایا کہ ہم روزانہ ہزاروں مسافروں سے رابطہ میں رہتے ہیں جس کے باعث ہماری زندگیوں کو سب سے زیادہ خطرہ ہے مگر حکومت کی جانب سے ہمیں ایک ماسک تک فراہم نہیں کیاگیا انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر بہاول پو رریلوے اسٹیشن پر ایمبولینس اورمسافروں میں کروناوائرس کی چیکنگ کیلئے سکریننگ سسٹم نصب کیاجائے بصورت دیگر بہاول پور شہرکویہ وائرس نقصان پہنچاسکتاہے

صفر

مزید : ملتان صفحہ آخر