اڈا لاڑ‘ 5ڈاکوؤں کا ہوٹل پر دھاوا‘ لوٹ مار‘ 1ملزم گرفتار
ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان میں اڈا لاڑ کے قریب 5 مسلح ڈاکووں کا ہوٹل پر دھاوا شہریوں سے لوٹ مار کی گئی۔شہریوں کے مطابق 5 مسلح ڈاکو الصبح مقامی ہوٹل پر آئے اور وہاں موجود شہریوں سے لوٹ مار کی بعدازاں گاڑیوں کی تیل کی ٹینکی کا تالہ توڑا اور 100 لیٹر تیل نکال (بقیہ نمبر10صفحہ12پر)
بھی نکال لیا اس دوران ایک ہوٹل مالک منیر نے شور مچایا جس پر کار میں آئے پانچ کے قریب ڈکیت بھاگنے لگے تو ایک کو ہوٹل مالک نے پکڑ لیا جس پر دوسرے چھڑانے آئے اور خوب تشددکا نشانہ بنایا لیکن ہوٹل مالک نے ڈاکو کو نہیں چھوڑا تاہم اہل علاقہ کے آنے پر ڈاکو اپنا ساتھی چھوڑ کرفرار ہوگئے 15 کو اطلاع پر تھانہ بستی ملوک پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکو گرفتار کرکے کاروائی شروع کردی جبکہ ڈاکووں سے زخمی ہونے والا ہوٹل مالک کو ریسکیو نے شدید زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ جبکہ ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ نیوملتان کے علاقے قزافی چوک سے اسد عباس سے دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر موبائل مالیت25ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے جام پورمحمد قاسم سے تین مسلح ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر نقدی، موبائل سمیت موٹرسائیکل مالیت 92ہزارلیگئے، تھانہ چہلیک کے علاقے کچہری سے محمد عرفان، امیر آباد پارک سے محمد اشفاق، تھانہ ممتازآبادکے علاقے پیپلز کالونی شاہد عباس، تھانہ شاہ شمس کے علاقے نیوشاہ شمس کالونی سے محمد عمران کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئی، تھانہ قادر پور راں کے علاقے محمد کاشف کی دوکان سے پانچ موبائل مالیت1لاکھ روپیجبکہ تھانہ سٹی جلالپور محمد ادریس کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے ہیں۔
ملزم گرفتار