محکمہ ریلوے‘ فیلڈ ورکرز کا اللہ حافظ‘ انتظامیہ کی غفلت پر شدید احتجاج

محکمہ ریلوے‘ فیلڈ ورکرز کا اللہ حافظ‘ انتظامیہ کی غفلت پر شدید احتجاج

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)ملک بھرمیں کورونا وائرس کے پھیلاؤکے خدشہ کے باوجود ریلوے انتظامیہ کی طرف سے ملازمین کے اکٹھا کر کے کام لینے کے سلسلہ کونہیں روکا جا سکا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق مکینکل،الیکٹریکل،سول، ٹیلی کام اورسگنل انجینئرنگ کے شعبہ کے(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

ملازمین اس وقت اسی طرح گروہ کی صورت میں کام کررہے ہیں جس طرح وائرس کے پھیلاؤسے پہلے کررہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈویژن بھرمیں ملازمین کے اکھٹے ہوکرکام کرنے پرتاحال پابندی نہیں لگ سکی ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ نے فقط ڈویژنل افسران کے دفاتراورڈی ایس آفس میں ملازمین کے اکھٹے ہونے پرپابندی عائد کی ہوئی ہے فیلڈمیں کام کرنے والے ملازمین کاکوئی پرسان حال نہیں ہے اورنہ ہی ان کے لئے کوئی ڈیوٹی کاطریقہ کارواضح کیاگیاہے۔ان حالات میں فیلڈ میں گروہی صورت میں کام کرنے والے ملازمین کے نہ صرف وائرس سے شدیدمتاثرہونے کاامکان ہے بلکہ وائرس اپنے ساتھ لیجانے کابھی قوی امکان ہے۔اس صورت حال پرریلوے ملازمین نے شدیداحتجاج کیاہے اورریلوے انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ فیلڈمیں کام کرنے والے ملازمین کووائرس سے بچاؤکے لئے لائحہ عمل مرتب کیاجائے۔

احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر