کرونا وباء کیخلاف نیشنل ایکشن پلان نا گزیر، ڈاکڑسعید الٰہی

کرونا وباء کیخلاف نیشنل ایکشن پلان نا گزیر، ڈاکڑسعید الٰہی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق صوبائی مشیر صحت و سابق چیئرمین ٹاسک فورس ڈاکٹر سعید الٰہی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر پوری قوم کرونا وائرس کیخلاف اپنی توانائیاں صرف کرنا ہونگی، حکومت(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

قومی یکجہتی کیلئے تمام سیاسی و مذہبی قائدین کو آن بورڈ لے کر مشاورتی عمل کیاجائے،احتیاط اور علاج کے مراحل کو موثر، ڈینگی کی طرح پینتیس محکموں کو بلا کر کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے ٹیم بنائی جائے۔ ڈی جی ڈائریکٹرز فیلڈ منیجرز جو آفات سے نمٹنے کا تجربہ رکھتے ہیں، ان کے مشوروں اور تجا و یز کو ترجیح دی جائے۔ وائریالوجسٹ جنرل فزیشن اینٹیے مالوجسٹ پلمانولوجسٹ چیسٹ سپیشلسٹ جیسے ماہرین کا مشاورتی گروپ بنایا جا ئے۔ ہسپتالوں کی او پی ڈیز تو بند کر دی گئیں لیکن ڈسپنسریوں کو فعال کیاجائے،پاک آرمی کی سو موبائل ٹیمیں بناکر لوگوں کو ٹیسٹ کیاجائے لوگوں کو پاک فوج پر اعتماد ہے۔ ہوٹلز کو قرنطینہ قرار دیاجائے اور سعودی عرب سے فائدہ اٹھایاجائے، ہیلتھ ورکرز،پیرا میڈیکل اور ڈاکٹرز کو آرمی کی طرح عزت دی جائے اور مراعات دی جائیں،نیشنل ایکشن پلان بنایاجائے،تمام یو سی سطح پر قومی رضا کار فورس بنائی جائے، کرونا کیخلاف تمام پارٹیوں کے لوگ اس میں شامل کئے جائیں۔ظفر مرزا اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کرونا وائرس کے حملے پر پروفیشنل روئیے کا مظاہرہ کریں۔وزیر اعظم تمام جماعتوں و مذہبی جماعتوں کو اکٹھا کرکے لائحہ عمل طے کریں۔ شہبازشریف،بلاول بھٹو،مولانا فضل الرحمن کو وباء کیخلاف جہاد کرکے مقابلہ کرنا چاہیے۔صدر ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن پاکستان حامد بٹ نے کہا اینٹی فائیو ماسک پورے شہر میں دستیاب نہیں،بلیک میں بارہ سو روپے میں مل رہاہے،حکومت سے اینٹی فائیو ماسک خریدنے کی بات کی لیکن انہوں نے صاف جواب دیدیا،ا ینٹی فائیو ماسک کے بغیر علاج کرنا خدمت خلق نہیں،خود کشی ہے۔ آٹھ گھنٹے تک ہوا میں کرونا وائرس معلق رہتاہے، حکومت بہت تاخیر کر چکی، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں، لاک ڈاؤن کر لیں اور ملک بچا لیں۔اٹلی سے زیادہ برے حالات ہوں گے، پنجا ب میں وائرس پھیل چکا ہے، وزیر اعظم سے اپیل ہے لاک ڈاؤن کرلیں، امیروں کے تحفظ کے بجائے قوم کا خیال رکھیں،اگر حفاظتی اقدا مات نہ اٹھائے تو لاشیں رکھنے کیلئے جگہ نہیں ہو گی، جن شہروں میں کرونا وائرس نکل آیا ہے، اس میں لاک ڈاؤن کر دیں، ٹی ایچ کیو ڈینایچ کیو میں ڈرامہ بازی ہو رہی ہے، میڈیکل کٹس ہی نہیں دی جا رہیں۔

سعید الٰہی

مزید : ملتان صفحہ آخر /صفحہ آخر