حسنین بہادر دریشک‘ ڈپٹی کمشنر کا فاضل پور قرنطینہ سنٹر کا دورہ

حسنین بہادر دریشک‘ ڈپٹی کمشنر کا فاضل پور قرنطینہ سنٹر کا دورہ

  



را جن پور( نا مہ نگار)صوبائی وزیر لائیو اسٹاک پنجاب سردا ر حسنین بہادر خان دریشک نے کہا ہے کہ دو صوبوں بلوچستان اور سندھ کی سرحد یں لگنے کی وجہ سے ضلع راجن پور کے چیلنجز دوسرے اضلاع سے مختلف ہیں۔علماء کرام سے گزارش ہے کہ مساجد کے ذریعے کرونا وائرس بارے آگاہی دیں۔ 50سال سے زائد عمر کے بزرگ گھروں میں رہیں۔ دنیا میں کرونا وائرس سے مرنے والوں میں زیادہ تعداد بزرگوں کی ہے۔انہوں نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ عوام میں (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

مثبت معلومات اور آگاہی کو یقینی بنائیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس مشکل گھڑی سے نبردآزما ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔یہ باتیں انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کے ہمراہ انتظامی افسران،امن کمیٹی کے ممبران اور میڈیا نمائندگان سے ملاقات کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ راجن پور میں کورونا وائرس کا کوئی بھی کنفرم مریض نہیں ہے۔میری تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ گھروں میں رہیں۔حکومت اور ضلعی انتظامیہ کسی بھی ایمر جنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ضلع راجن پور کے لوگوں کو کورونا وائرس کے پھیلاؤسے بچانے کے لئے ہم ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں۔عوام کو افواہوں کے ذریعے پھیلائی گئی سنسنی سے خوف ذدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔بعد ازاں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر خان دریشک نے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کے ہمراہ فاضل پور بوائز ڈگری کالج کی نئی عمارت میں قائم کردہ قرنطینہ سنٹرکا بھی دورہ کیا اور تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ راجن پور ضلع میں کورونا وائرس کا کنفرم مریض کوئی نہیں ہے۔قرنطینہ سنٹر کا قیام ڈرف اور صرف حفظ ماتقدم کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ایمر جنسی صورت حال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر