پوری قوم متحد ہوکرونا وائرس کا مقابلہ کرے‘ سید خاور علی شاہ

پوری قوم متحد ہوکرونا وائرس کا مقابلہ کرے‘ سید خاور علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا(تحصیل رپورٹر)حکومت ”کرونا وائرس“ کنڑول کیلئے قابل ستائش اقدامات کررہی ہے،عوام ”کرونا وائرس“کے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومتی سفارشات اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کریں،کرونا وائرس کا وبائی مرض ”مشترکہ دشمن“ ہے،پوری قوم کو متحد اور منظم ہوکر اسکا مقابلہ کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے موضع نڑہال کبیروالا میں قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

شاہ نے رئیس اعظم وسابق آنریری مجسٹریٹ سردار حاجی احمد حیات خان سیال کے صاحبزادے،لیگی رہنما سردار مظفر محمود خان سیال،سابق چیئرمین بلدیہ کبیروالا سردار کبیر احمد خان سیال کے بھتیجے،سردار اسلم حیات خان سیال،سردار معظم حیات خان سیال،سردار سمیع حیات خان سیال کے والد سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی سردار محمد خان سیال کی وفات پراظہار تعزیت وفاتحہ خوانی کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت عالمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ”کرونا وائرس“ کے حوالے سے ایسے ممکنہ اقدامات کو یقینی بنارہی ہے،جس کے نتیجے میں شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے،تاہم عوام کو بھی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ فیصلوں اور جاری کردہ ہدایات کی مکمل پاسداری کرنی چاہیے۔اس موقع پرسردار مظفر محمود خان سیال،سردار اسلم حیات خان سیال،سردارمحمد ارشد نعیم خان سیال،مسلم لیگ(ن) ضلع خانیوال کے صدر راؤ سعادت علی خاں،حفیظ سعیدی،چوہدری محمد قاسم ارائیں بھی موجوتھے۔