کرونا: شہری حکومتی ہدایات پر ہر صورت عمل کریں‘ تہمینہ دولتانہ

کرونا: شہری حکومتی ہدایات پر ہر صورت عمل کریں‘ تہمینہ دولتانہ

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء و سابق وفاقی وزیر تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ کرونا عالمی وباء ہے پوری دنیا اس کی لپیٹ میں ہے گذشتہ چند روز سے پاکستان میں بھی صورتحال گھمبیر ہوچکی ہے ہردن مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونا انتہائی(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

تشویش ناک ہے ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلا کر بطور قوم مقابلہ کرنا ہوگا شہروں کو لاک ڈاون کرنا بھی احتیاطی تدابیر میں شامل ہے ہمیں بطور ذمہ دار شہری ہمیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کرونا کو شکست دینی ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا کا خوف دنیا پر طاری ہے متعدد ممالک میں کرفیو تک لگ رہا ہے اور جن ممالک میں وسائل کی کمی ہے وہاں صورت حال زیادہ خراب ہورہی ہے کامیاب حکمت عملی اور ہمت سے کرونا کا خاتمہ ممکن ہے چائنہ اس وقت دنیا کیلئے مثال قائم کرچکا ہے بطور شہری سب کا فرض ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ زرا سی غفلت کے باعث خدانخواسٹہ ملک کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنا پڑسکتا ہے،ایران اور اٹلی کی مثال دنیا کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ وہاڑی میرا گھر ہے یہاں کے لوگ پر امن اور محنتی ہیں آج اس مشکل کی گھڑی میں ہم سب ایک ساتھ ہیں اور بہت جلد اللہ کی رحمت سے حالات بہتر ہوجائیں گے میری وہاڑی سمیت پاکستانی شہریوں سے درخواست ہے کہ زیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں گزاریں تاکہ لاک ڈاون کے مکمل ثمرات مل سکیں۔

تہمینہ دولتانہ

مزید : ملتان صفحہ آخر