کرونا وائرس‘ ریجنل بلڈ سنٹر بہاولپور میں خون کا عطیہ دینے والوں کی تعداد کم ہوگئی

کرونا وائرس‘ ریجنل بلڈ سنٹر بہاولپور میں خون کا عطیہ دینے والوں کی تعداد کم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاول پور(بیورورپورٹ)کروناوائرس کے باعث‘ بلڈبنک میں خون کاعطیہ دینے والوں کی تعدادکم ہوگئی 60 سے 70 (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

تھیلے سیمیا مریض بچوں کی زندگیاں خطرہ میں پڑگئی گئی‘زرائع کے مطابق کروناوائرس کے خدشہ کے پیش نظر بلڈ بنک بہاول پورمیں خون عطیہ دینے والوں کی تعداد انتہائی کم ہوگئی جس کے باعث تھیلے سیمیاوارڈ بی وی ایچ میں روزانہ 70 سے 60 تھیلے سیمیا سے متاثربچوں کوخون کی فراہمی نہ ہونے کے برابررہ گئی جس سے ان کی زندگیوں کوشدیدخطرہ لاحق ہوچکاہے شہریوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بہاول پورکے درد مند بہنوں اور بھائیوں سے درد مندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ریجنل بلڈ سینٹر بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں مندرجہ ذیل بلڈ گروپ کی اشد ضرورت ہے A-,B-,AB - O+ and O -مشکل کی اس گھڑی میں تھیلیسیما کے بچوں کی زندگی بچانے میں ساتھ دیں بلڈ دینا صدقہ جاریہ ہے۔
کم