گھریلو جھگڑے پر 30سالہ شخص کی گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی
رحیم یارخان(بیورورپورٹ) گھریلو ناچاقی پر 30 سالہ شادی شدہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی‘ پولیس نے موقع پرپہنچ کر تحقیقات کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود ترنڈہ سوائے خان کے رہائشی 30 سالہ شادی (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)
شدہ راجو جی نے آئے روز کی گھریلو ناچاقی سے دل برداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر چھت سے لٹک کر خودکشی کر لی‘ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی اور بعدزاں پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد راجو جی کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔
خود کشی