بلیک مافیا متحرک‘ آٹا رات کو فروخت کرنیکا انکشاف‘ آپریشن کی تیاریاں

بلیک مافیا متحرک‘ آٹا رات کو فروخت کرنیکا انکشاف‘ آپریشن کی تیاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘ دھنوٹ‘ ساہوکا‘ جتوئی‘ ہارون آباد‘ ترنڈہ محمد پناہ‘ صادق آباد‘ وہاڑی (نیوز رپورٹر ِ، بیور و رپورٹ، نمائندگان پاکستان) اشیائے ضروریہ کی مارکیٹ میں فراہمی یقینی(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

بنانے کے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیرصدارت سرکٹ ہاوس میں اجلاس منعقد ہواجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقمرالزمان قیصرانی اورماکیٹ کمیٹی،خوراک،انڈسٹریز اور محکمہ لائیوسٹاک کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع میں آٹے کی وافر مقدار میں فراہمی کے لیے 6 سو سیلز پوائنٹس قائم کئے جائیں۔مختلف دوکانوں کو سیلز پوائنٹ ڈیکلئیرکیا جائے اور پر 20 کلوگرام وزن کے آٹے کی 805 روپے ریٹ کے پینافلیکس آویزاں کئے جائیں۔ضلع کے مختلف ایریاز میں آٹے کی مساوی سپلائی کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ فلور ملز کو گندم کا ملنے والا سرکاری کوٹہ مارکیٹ میں لانے کا پابند بنایا جائے اورمحکمہ خوراک کے تمام سٹاف کو مانیٹرنگ کی ڈیوٹی سونپی جائے، عامر خٹک نے کہا کہ ضلع میں گندم، آٹے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی کوئی کمی نہیں،اشیائے ضروریہ کے سٹاکسٹ انتظامیہ کو پیشگی آگاہ کریں اورذخیرہ کی گئی اشیاء کا اسٹاک رجسٹر تیارکریں تاکہ انتظامیہ کے افسران اس کی پڑتال کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی اور گوشت مارکیٹ میں سپلائی اور ڈیمانڈ پر نظر رکھی جائے،ڈپٹی کمشنر نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں،عامر خٹک نے کہا ہے کہ تاجر اورکاروباری حضرات خوف زدہ نہ ہوں،اطمینان رکھیں،تاجر تنظیمیں اور شہری حکومت اور انتظامیہ کو مکمل سپورٹ کریں۔شہری کورونا وائرس کے خاتمہ کے لیے سماجی فاصلے پیدا کریں،سماجی فاصلے بڑھانا کورونا وائرس کے خاتمہ کا بہترین حل ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میری پوری ٹیم زائرین کی خدمت کے لیے فرنٹ فٹ پر موجود ہے،شہری حکومتی ہدایات پر عمل اور تعاون کریں توکورونا وائرس کو شکست دی جا سکتی ہے۔ دھنوٹ میں کریانہ کی دکانوں پر آٹا نایاب ہو گیا۔لوگ آٹے کی بجائے چاول وغیرہ کھانے پر مجبور ہو گئے۔گاہکوں کو آٹارات کے وقت بلیک پر دیا جانے لگا۔ دکانداروں نے آٹے کے ساتھ ساتھ دالوں و دیگر کچن کی اشیاء کے ریٹ بھی بڑھانے شروع کر دیئے۔افسران کو وزٹ کے دوران دکان پرآٹا نہ ہونے کا کہہ کر ٹال دیاجاتا ہے۔ کاروبار زندگی معطل ہونے اور غریب محنت کشوں کو مزدوری نہ ملنے کے بعد اب ان کو بازار سے آٹا بھی نہیں مل رہاہے۔ساہوکا،دیوان صاحب،جملیرا اور نواحی علاقوں میں گزشتہ چارروز سے آٹا نایاب ہے مگر حکومتی اہلکار کرونا کا بہانہ بناکر غفلت کی نیند سوئے ہوئے ہیں۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر سپلائی کی بندش کے ساتھ ساتھ آٹا کسی بھی دوکان سے نہیں مل رہا ہیاور جن دوکاندار کے پاس ہے وہ بلیک میں مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔ شہریوں نے ڈی ڈی وہاڑی،اسسٹنٹ کمشنر بورے والااپیل کی ہے کہ ایک تو کرونا وائرس کے ڈر سے کوئی باہر نہیں جاتا دفعہ 44 نافذ ہے دوسرا سٹاک کرنے والوں نے من مانی شروع کر دی ہے اس معاملہ پر فوری توجہ کی جائے۔ جتوئی انتظامیہ غریب عوام کو ریلف دینے میں ناکام تفصیلات کے مطابق جتوئی شہریوں محمد عثمان محمد کلیم اللہ محمد آصف محمد اقبال محمد جاوید محمد طارق محمد آصف محمد اقبال یوسف فاروقی محمد عبداللہ ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ملک بھر میں کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کو موثر بنانے کیلئے وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار کے احکامات پر ملک بھر میں مارکیٹیں پارکس اور عوامی اجتماعات کے مقامات بند کردئیے گئے جو کہ 24 مارچ کی صبح نو بجے تک بند رہیں گے انہوں نے کہا کہ تحصیل جتوئی بھر میں کریانہ سٹورز اور سبزی دودھ دویگر اشیاء فروشوں نے مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ہیں شہریوں جتوئی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ دوکاندار کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالہ سے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کو لوکل انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا آٹا فروخت کرنے والے سٹالوں پر عوام کا رش صحت کے حوالہ سے ناخوشگوار صورتحال پیدا ہونے کاخدشہ حکومت پنجاب کی جانب سے کرونا وائرس کے حوالہ سے احتیاطی طور پر پنجاب بھر میں دفعہ 144کے نفاذ کے بعد حکومتی ہدایات پر عوام الناس سے دکانیں بند رکھنے سمیت دیگر احکامات جاری کئے گئے ہیں تاکہ عوام کسی جگہ رش نہ کریں اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن کوشش کریں لیکن ہارون آباد میں آٹا فروخت کرنے کے سٹال لگائے جا رہے ہیں اور ان سٹالوں پر آٹا خریدنے کے لئے آنے والے درجنوں افراد لائینوں میں لگے ہوئے ہیں جس سے لوکل انتظامیہ ہی حکومت پنجاب کے احکامات ہوا میں اڑا رہی ہے اس سلسلہ میں عوام کا کہنا ہے کہ حکومتی حفاظتی اقدامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئیاس طرح رش کرکے لوکل انتظامیہ نے عوام کی صحت کو خطرہ میں ڈال دیا ہے حکومت نے کریانہ کے دکانوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دی ہیان کو چاہئیے کہ آٹا دکانوں پر ہی سپلائی کر دیں جہاں سے بغیر رش کئے عوام آسانی سے آٹا خرید سکتے ہیں اور حکومت کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد بھی ممکن ہو جائے گا۔ ترنڈہ محمد پناہ میں تاحال سرکاری سیل پوائنٹس پر آٹا سپلائی بحال نہ ہوسکی شہریوں کو آٹا لینے کیلئے شہر سے ایک کلو میٹر دور کیریج ٹریک پر دفعہ 144 اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اندیشہ کے باجود جان جوکھوں میں ڈال کر گھنٹوں لائنیں لگ کر آٹا لینے پر مجبور ہیں۔ صادق آباد میں دفعہ 144نافذ ہے مگربھوک کروناکے خوف اور پابندیوں پر حاوی ہوگئی آٹے کے حصول کے لیے مردوخواتین کا بے پناہ رش عمررسیدہ خواتین اور بزرگ لائنوں میں لگے اپنے بچوں کاپیٹ پالنے کے لیے کروناجیسی موذی وباء سے بے خوف ہوگئے دفعہ 144 مارکیٹوں کی بندش اور شہر اور گردنواح میں آٹے کی قلت نے عوام کو تشویش میں مبتلا کردیا آٹامل رہاہے تو صرف انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر لگائے اسٹاک سے مگر یہاں بھی عوام کو آٹا مہنگے داموں مل رہا ہے آٹے کے حصول کے لیے لگی قطار میں سب سے آخر میں کھڑے چند افراد نے بتایاکہ اتنی بھیڑ ہیں لوگ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں بیماری کے پھیلاو کا شدید خطرہ ہے مگر ہم اس خطرے کے

باوجود بچوں اور اپنا پیٹ پالنے کی خاطر کھڑے ہیں مگر ابھی تک ہمیں آٹا نہیں ملا ہمارے بچے بھوک سے مر نہ جائیں یہ خوف ہمیں مزید پریشان کررہاہے حکومت وافر مقدار میں آٹا فراہم۔کرکے اور حفاظتی اقدمات کے ساتھ آٹا فراہم کرکے تاکہ بھوک اور اس موذی بیماری سے بچا جاسکے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے صوبائی سینئر وائس چیئرمین شہباز محمود ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ محمد حسین سلیم نے کہا کہ حکومت نے کرونا وائرس کے حوالے سے جو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے عوام کے وسیع تر مفاد کے لئے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب حکومت کے ساتھ ہیں اور لاک ڈاؤن کے دنوں میں فلور ملیں چلتی رہیں گی اور عوام الناس کو آٹا وافر مقدار میں فراہمی جاری وساری رکھیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری محمد صفدر گجر عاصم اشرف حافظ عبیداللہ ودیگر عہدیداران وممبران بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ ان ایام میں ذخیرہ اندوزی سے گریز کیا جائے اور پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب عوام سے اپیل کرتی ہے کہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جائے اور حکومتی اقدامات پر عمل پیرا ہو کر اس مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ کرونا وائرس جیسی وباء سے بچا جا سکے۔
تیاریاں