صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن‘ ماتحت عدلیہ میں کام کا طریقہ کار طے‘ تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو مراسلہ روانہ‘ صرف اہم کیسوں کی سماعت‘ غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند

صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن‘ ماتحت عدلیہ میں کام کا طریقہ کار طے‘ تمام ڈسٹرکٹ ...

  



ملتان‘ مظفر گڑھ (سپیشل رپورٹر‘ نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن کے بعد ماتحت عدلیہ میں کام کا طریقہ کار طے کرلیا ہے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو. مراسلہ جاری کردیا گیا موجودہ حالات میں اہم. فیصلوں کی ضرورت ہے.تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

جج اہم. نوعیت کے کیسز کی سماعت کیلئے ججز منتخب کریں.خواتین ججز کو.عدالت آنے کی ضرورت نہیں اہم نوعیت کے کیسز میں عبوری اور بعد از گرفتاری کیسز جسمانی ریمانڈ سول کیسز کی سماعت ہوگی کوئی عبوری ضمانت وکیل کے پیش نہ ہونے پر خارج نہیں کی جائے گی.تمام جواتین سٹاف دفتر حاضری سے مشتثنی قرار ماسوائے انچارج خاتون.سائل کے علاوہ کسی غیر متعلقہ شخص کو عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی. سیشن جج بار نمایندوں کے ساتھ میٹنگ کرکے دیگر معاملات طے کرینگے.سینیتایزر اور ماسک کی خریداری کیلئے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جائے نہ ملنے کی صورت میں اپنے بجٹ سے خریدے جائیں.کسی بھی صورتحال میں ڈایریکٹر جنرل جوڈیشل پنجاب سے رابطہ کیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر