بوسن روڈ پر دفعہ 144کچل دی گئی، کرسٹل مال انتظامیہ ہجوم جمع کرنے میں سب سے آگے  

بوسن روڈ پر دفعہ 144کچل دی گئی، کرسٹل مال انتظامیہ ہجوم جمع کرنے میں سب سے آگے ...

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)کرسٹل مال پلازہ انتظامیہ نے سروس روڈاورمین بوسن روڈپرتوقبضہ کیاہی دفعہ 144کوبھی ہوامیں اڑادیا ہے لاک ڈاؤن پرکوئی محکمہ عملدآمدکرواپائے گاکہ نہیں ضلعی انتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان پیداہوگیا۔تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے بوسن روڈپرواقع کرسٹل مال پلازہ کی انتظامیہ کومعاشی طورپرنوازنے اورپلازہ کوکامیاب بنانے کے لئے نہ صرف پلازہ کے سامنے سروس روڈکے(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

ڈیوائیڈرکوختم کیابلکہ مین بوسن روڈکے ڈیوائیدڑکوبھی ختم کردیاجس کی وجہ سے کرسٹل مال پلازہ کے سامنے روڈحادثات میں اضافہ توہواہی اس کے ساتھ اس مقام پرٹریفک ہجوم بھی شہریوں کیلئے عذاب مسلسل بن گیاہے۔گزشتہ چندروزسے پنجاب حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلاؤکے خدشہ کے پیش نظردفعہ 144 کانافذکیاگیاہے لیکن اس پربھی کرسٹل پلازہ انتظامیہ کوضلعی انتظامیہ کی طرف سے استثنیٰ حاصل ہے۔گزشتہ روزبھی جہاں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چھوٹے دکانداروں کواورمرنے والوں کی قل خوانی کے اجتماعات کروانے والوں کوگرفتارکرکے جرمانوں کاسلسلہ جاری رہاوہاں کرسٹل مال پلازہ کی انتظامیہ کوہجوم اکٹھاکرنے کی کھلی چھوٹ دی گئی اورکسی محکمہ نے کرسٹل مال پلازہ انتظامیہ کی کھلی خلاف ورزی پرکسی قسم کی کوئی کاروائی نہ کی اورنہ ہی اس پلازہ پراکٹھے ہونے والے شہریوں سے باز پرس کی گئی ۔اس صورت حال پر شہریوں نے حیرت کااظہارکیاان کاکہناتھاکہ اب جبکہ صوبہ بھرمیں لاک داؤن کے احکامات جاری کئے گئے ہیں توکیامتعلقہ ضلعی محکمے کرسٹل مال پلازہ کی انتظامیہ اوریہاں خریداری کے لئے آنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی کرسکے کی یانہیں۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اوردیگراعلیٰ حکام سے صورت حال کانوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

کرسٹل پلازہ

مزید : ملتان صفحہ آخر