پاک افغان سرحد 3ہفتوں سے بند بڑی تعداد میں مزدور بے روزگار گھروں میں فاقہ کشی
چمن(آن لائن)پاک افغان سرحد کی بندش کے22 روز مکمل ہوگئے، سرحد کی بندش سے چمن کے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو رش کی جگہ سے دور رکھنے کیلئے گراؤنڈ اور ٹورنامنٹس پر پابند ی عائد کردی گئی ہے۔ عوام کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ بھیڑ نہ ہونے دیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد جو کہ کرونا وائرس کی وجہ سے بند کردیاگیا جس کی وجہ سے پاک افغان سرحد کی تجارتی سرگرمیاں اور پید ل آمدروفت مکمل طورپر بند کردیاگیا تھا جس کی باعث تجارتی سرگرمیاں مکمل طورپر بند ہوگئے اور عوام کی بڑی تعداد بے روزگار ی سے دوچار ہوگئی ہیں،فاقہ کشی سے جان کے لالے پڑ گئے۔چمن علاقہ پاک افغان سرحد پر ہونے کے باعث انتہائی ہائی رسک پر ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن سے ہدایت نامہ جاری کیاگیا کہ تمام قصائی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اپنے دکانوں میں اسپرے کا بھی اہتمام کریں تاکہ جان لیوا وائرس کرونا سے بچ سکیں جبکہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہرکے خارجی راستوں پر بھی اسپرے کا اہتمام کیاگیا گزشتہ روز کراچی کوچ ٹرمینل میں بھی اسپرے کا اہتمام کیاگیا۔
باب دوستی،بند