کڈنی سنٹر‘ نرس کو مبینہ طو رپر ہراساں کرنیکا معاملہ‘ اعلیٰ حکام کو درخواست‘ تحقیقات کا مطالبہ

کڈنی سنٹر‘ نرس کو مبینہ طو رپر ہراساں کرنیکا معاملہ‘ اعلیٰ حکام کو ...

  



ملتان(نمائندہ خصوصی) کڈنی سینٹر میں کام کرنے والی نرس کو مبینہ ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے نرس نے درخواست اعلیٰ افسران کو دے دی ہے تفصیل کے(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

مطابق کڈنی سینٹر ملتان میں کام کرنے والی نرس نے ڈاکٹر باری کو درخواست دی ہے کہ کڈنی سنٹر میں کام کرنے والے افسر عدنان اعجاز ہراساں کرتا رہا جبکہ ہیومن ریسورس میں بلوا کر ہراساں کرنے کی کوشش کی اور بات نا ماننے پر نوکری سینکلوادیا،عدنان اعجاز کو عمیر عباسی کی بھی مکمل سپورٹ حاصل ہے،جبکہ عدنان نواز مظفر گڑھ میں بھی نرسوں کو ہراساں کرنے میں ملوث رہا ہے، ہراسمنٹ کا شکار ہونے والی نرس نے اعلیٰ افسران سے نوٹس لینے اور ہراسمنٹ میں ملوث عدنان اعجاز کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مطالبہ

مزید : ملتان صفحہ آخر