کورونا سے نمٹنے کیلئے سب کو ذمہ داریاں نبھانا ہونگی: جام کمال

کورونا سے نمٹنے کیلئے سب کو ذمہ داریاں نبھانا ہونگی: جام کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہمیں انفرادی اور مجموعی طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی،وطن کی حفاظت اور ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس مقصد کے حصول کے لئے بحیثیت متحد قوم اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،جام کمال نے کہا کہ اس وقت پاکستان کوکرونا وائرس(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

کے جس چیلنج کا سامنا ہے اس سے نمٹنے کے لیے بھی ہمیں ایک باشعور متحد اور ذمہ دار قوم کے طور پر انفرادی اور مجموعی طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی، اللہ تعالی پاکستان کو امن وسلامتی اور ترقی کا گہوارہ بنائے اور کروناوائرس جیسے وبائی امراض سے محفوظ رکھے۔
جام کمال