گگو منڈی میں زہریلی شراب پینے سے نوجوان ہلاک‘ تحقیقات شروع
گگو منڈی(نامہ نگار)زہریلی شراب پینے سے نوجوان ہلاک ہوگیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 187۔ای بی کے رہائشی نوجوان نوید مسیح ولد یونس مسیح نے مبینہ طور پر زہریلی شراب پی جس سے اس کی حالت خراب ہو گئی اسے نشتر ہسپتال ملتان لے جایا جا رہا تھا کہ اس نے راستہ میں دم توڑ دیا متوفی تین بچوں کا باپ تھا۔اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔