رواں مالی سال کے دوران جاری کھاتوں کے خسارہ میں 71.04فیصد کمی

رواں مالی سال کے دوران جاری کھاتوں کے خسارہ میں 71.04فیصد کمی

  



ملتان (نیوز رپورٹر) رواں مالی سال کے دوران جاری کھاتوں کے خسارہ میں 71.04 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا فروری 2019-20ء کے(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

دوران حسابات جاریہ کا خسارہ 2.843 ارب ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران حسابات جاریہ کا ملکی خسارہ 9.817 ارب ڈالر رہا تھا اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران جاری کھاتوں کے خسارہ میں 974۔ 6 ارب ڈالر یعنی 71 فیصد سے زائد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کمی

مزید : ملتان صفحہ آخر