پوری دنیا میں ایک بے مثال اور غیر یقینی وقت ہے، برطانوی ہائی کمشنر

پوری دنیا میں ایک بے مثال اور غیر یقینی وقت ہے، برطانوی ہائی کمشنر

  



اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹن ٹرنر نے کہاہے کہ پوری دنیا میں ایک بے مثال اور غیر یقینی وقت ہے۔اپنے بیان میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ کورونا وائرس کے باعث اچانک سفر اور(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

دیگر پابندیوں کا اعلان اس رفتار سے ہوا ہے جس کی کسی نے پیش گوئی نہیں کی تھی۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ برطانوی ہائی کمیشن کی ٹیم پاکستان میں برطانوی شہریوں اور حکومت پاکستان کو مدد فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ اب عالمی سطح پر برطانوی شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کرنے کا مشورہ دے رہا ہے۔ڈاکٹر کرسٹن ٹرنر نے کہاکہ پاکستان نے چار اپریل تک اپنے ملک کے لئے تمام بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کا اعلان کیا ہے۔ڈاکٹر کرسٹن ٹرنر ے کہاکہ برطانیہ اور پاکستان کے مابین نقل و حرکت محدود ہونے سے بہت سارے لوگوں کے لئے تناؤ اور اضطراب کا باعث بنے گی،برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ جن شہریوں کو فوری قونصلر امداد کی ضرورت ہے وہ برٹش ہائی کمیشن سے 051 2012000 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر

مزید : ملتان صفحہ آخر