ملیریا ویکسین کرونا سے متاثرہ افراد کو نہیں دی جا سکتی،ڈاکٹر وجیہہ جاوید

ملیریا ویکسین کرونا سے متاثرہ افراد کو نہیں دی جا سکتی،ڈاکٹر وجیہہ جاوید

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مقامی فارما کمپنی کی ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ اینڈ ریسرچ ڈاکٹر وجیہہ جاوید کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں کرونا کی ویکسین آنے میں 12سے 18 ماہ لگیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر وجیہہ جاوید کا کہنا تھا کہ امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے کرونا وائرس کے علاج کے لیے ملیریا کی دوا کی منظوری نہیں دی ہے۔ڈاکٹر وجیہہ جاوید کا کہنا ہے کہ ملیریا کی دوائی کی منظوری کسی عالمی ادارے نے نہیں دی، ابھی کرونا کے مریضوں پر اس کے استعمال کی آزمائش چل رہی ہے لیکن فی الحال یہ کرونا کی روک تھام کے لیے استعمال نہیں کی جا سکتی۔ان کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا کی ویکسین کی تیاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں اور مارکیٹ میں کرونا کی ویکسین آنے میں 12سے 18 ماہ لگیں گے۔

ملیریا ویکسین

مزید : صفحہ آخر