بنوں،کرونا وائرس پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر دو علماء سمیت 3 گرفتار

بنوں،کرونا وائرس پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر دو علماء سمیت 3 گرفتار

  



بنوں (بیورورپورٹ)پولیس نے کورونا وائرس پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے والے مزاحیہ نظم گانے پر دو علماء سمیت تین آفراد گرفتار کر لئے جس پر کورونا وائرس کو دھوکہ قرار دیکر عوام کو ورغلانے، ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور ان کے خلاف اشتعال پھیلانے کے الزامات ہیں سٹوڈیو مالک بھی گرفتار کر لیا گیا۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے حوالے سے نظم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مولوی عبدالجلیل ولد فضل کریم سکنہ حکمزاد درے دڑیز اور بلال ولد رقیالس سکنہ ککی خاص نے کورونا وائرس کو دھوکہ، ڈرامہ تماشہ قرار دیا تھا اور عوام کو اس سے نہ ڈرنے اور احتیاط نہ کرنے کا پروپیگنڈہ کیا تھا جس سے ڈپٹی کمشنر محمد زبیر نیازی اور ڈی پی او یاسر آفریدی نے قومی ایشو پر منفی پروپیگنڈہ قرار دے کر کارروائی کے احکامات جاری کئے ایس ایچ او تھانہ ککی عصمت اللہ خان نے دونوں علماء اور سٹوڈیو میں پلیٹ فارم مہیا کرنے والے سجاد ولد میر حمزاہ کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے خلاف اشتعال انگیز نظم پیش کرنے تحت سولہ ایم پی او،14 ایم پی او اور 13 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر