بیرون ملک سے11 سو افراد جہلم آئے،خود کو محدودرکھیں،فواد چودھری

بیرون ملک سے11 سو افراد جہلم آئے،خود کو محدودرکھیں،فواد چودھری

  



جہلم(این این آئی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مجھے ڈیٹا ملا ہے کہ جہلم میں 900 سے 1100 افراد بیرون ممالک سے آئے ہیں، بیرون ممالک سے آنے والے احتیاط کریں، بیرون ممالک سے آنے والے افراد اپنے گھر والوں سے بھی فاصلہ رکھیں، اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں اور سینیٹائزر استعمال کریں، میری ان سے اپیل ہے کہ خود کو محدود رکھیں، اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں اور سینیٹائزر استعمال کریں، کورونا بچوں کو زیادہ متاثر نہیں کرتا لیکن بچوں سے بڑوں میں منتقل ہو سکتا ہے۔

فواد چودھری

مزید : صفحہ آخر