خوش وخرم ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 66 واں نمبر

خوش وخرم ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 66 واں نمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کی جانب سے رواں سال یعنی 2020 کے خوش و خرم ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے،جس میں پاکستان کا 66 واں نمبر ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی جانے والی ورلڈ ہیپینیس رپورٹ 2020 میں تیسری مرتبہ لگاتار پہلے نمبر پر آنے والا خوش و خرم ملک فن لینڈ ہے۔رپورٹ کے مطابق خوش ترین ممالک میں پہلے 10 نمبروں پر فن لینڈ کے بعد ڈنمارک، سوئٹزرلینڈ، آئس لینڈ، ناروے، نیدرلینڈز، سوئیڈن، نیوزی لینڈ، لکسمبرگ اور آسٹریا ہیں۔اقوام متحدہ کی جانب سے خوش و خرم ممالک کی فہرست میں پاکستان کا پڑوسی ملک بھارت 156 ممالک کی فہرست میں 144 نمبر پر ہے۔دوسری جانب سب سے نا خوش ملک افغانستان ہے جس کا نام 156 ممالک میں سے سب سے آخر میں آیا ہے۔
اقوام متحدہ

مزید :

صفحہ آخر -