حکومت کرونا کے پھلاؤ کو روکنے کی کوشش کررہی ہے، زرتاج گل

حکومت کرونا کے پھلاؤ کو روکنے کی کوشش کررہی ہے، زرتاج گل

  



اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور ملک میں کرونا وائرس وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں، وزیر اعظم عمران خان ملک میں صحت کی سہولیات کے حوالے سے فکر مند ہیں اس لئے حکومت وائرس کی روک تھام کیلئے تمام تر ضروری احتیاطی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وباء کے پھیلنے کا کسی ایک خاص گروہ کو الزام دینا ٹھیک نہیں ہے کیونکہ لوگوں نے شروع میں احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں جس کے باعث ملک میں یہ وباء پھیلی، عوام غیرضروری تنقید کی بجائے حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے انہوں نے کسی بھی وبائی بیماری سے نمٹنے کیلئے موثر جوابی طریقہ کار اور منصوبہ بندی نہیں کی تھی تاہم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت محدود وسائل کے باوجود کرونا وائرس وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔

زرتاج گل

مزید : صفحہ آخر