کرونا وائرس کا مقابلہ کرنا قوم کا امتحان،سرخرو ہونگے، شہریار آفریدی

کرونا وائرس کا مقابلہ کرنا قوم کا امتحان،سرخرو ہونگے، شہریار آفریدی

  



کوہاٹ(آئی این پی)وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا مقابلہ کرنا قوم کیلئے ایک امتحان ہے، پوری قوم اس امتحان میں سرخرو ہو گی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع کوہاٹ کی تحصیل لاچی ہسپتال اور تحصیل گمبٹ ہسپتال کے دوروں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ ہم سب کواحتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہونگی تاکہ اس آفت کا مقابلہ کر سکیں، دریں اثنا ہسپتالوں کے دورے کے موقع پر شہریار آفریدی نے ہسپتال میں کرونا مریضوں کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹرز سے تفصیلات معلوم کیں۔

سرخرو ہونگے

مزید : صفحہ آخر