کروناکا بہترین علاج سماجی میل ملاپ سے دوری ہے، غلام سرور

کروناکا بہترین علاج سماجی میل ملاپ سے دوری ہے، غلام سرور

  



اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ کرونا وائرس کا بہترین علاج سماجی میل ملاپ سے دوری میں ہے تمام انٹرنیشنل فلائٹس معطل کردی گئی ہیں اور بو قت ضرورت اندرون ملک پروازیں بھی معطل کر دیں گے۔ پیر کو کرونا وائرس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کا بہترین علاج آئسولیشن ہے، اورگھروں تک محدود رہنے سے اس وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ وباکے تناظر میں تمام بین الاقوامی پروازیں فلائٹس معطل کردی گئی ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ اندرون ملک فلائٹس بھی معطل کر دیں گے سندھ میں بڑھتے خدشات کے پیش نظر کراچی اور سکھر ایئرپورٹ بند کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈمیسٹک فضائی آپریشن ملک کے اندر جاری ہیں،جن کا روزمرہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے، ہماری کوشش ہے کہ لوگ کم سے کم گھروں سے باہر نکلیں۔ کم سے کم روابط سے ہی کرونا کو شکست دی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام نے یہ مینڈیٹ دیا ہے کہ وہ عوام کے حق میں فیصلے کر سکیں، اپوزیشن جماعتیں تنقید برائے تنقید پر عمل پیرا ہیں، قومی ایشوز پر سیاست کرنے والے قوم سے مخلص نہیں۔

غلام سرور

مزید : صفحہ آخر