وزیراعلیٰ سندھ کو کورونا وائرس فنڈ کے لئے 88 سالہ ریٹائرڈ شخص کا ایک ملین روپے کا چیک

وزیراعلیٰ سندھ کو کورونا وائرس فنڈ کے لئے 88 سالہ ریٹائرڈ شخص کا ایک ملین ...

  



کراچی (این این آئی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو ایک 88سالہ ریٹائرڈ شخص نے کورونا وائرس فنڈ کے لیے 1ملین روپے کا چیک دیا۔چیک کے ساتھ انہوں نے ایک چھوٹا سا خط بھی دیا جس میں انہوں نے وزیراعلی سندھ سے اپنا نام مخفی رکھنے کی درخواست کی۔مذکورہ شخص نے وزیراعلی سندھ سے یہ بھی درخواست کی کہ یہ 1 ملین روپیہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں خرچ کیا جائے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کے فنڈ میں لوگ دل کھول کر عطیات دے رہے ہیں۔

چیک

مزید : صفحہ آخر