سندھ حکومت کا بڑا اقدام، لاک ڈاون کے دوران ملازمین کی نوکری اور تنخواہ کے تحفظ کا حکم نامہ جاری  

سندھ حکومت کا بڑا اقدام، لاک ڈاون کے دوران ملازمین کی نوکری اور تنخواہ کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس سے بچاؤ کی خاطرلاک ڈاؤن کے باعث صوبہ سندھ کے صنعتی و تجارتی مزدوروں کے تحفظ کی خاطر محکمہ داخلہ سندھ نے بروقت اقدام اٹھاتے ہوئے ان کی نوکریوں اور تنخواہوں کے تحفظ کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ سندھ حکومت نے ایک بار پھر دیگر صوبوں سے پہلے کرونا وائرس کی مشکل صورتحال میں عوام کی فلاح کیلئے اہم قدم اٹھایا ہے۔حکومت سندھ نے مزدوروں کی ملازمت اور تنخواہوں کے تحفظ کا حکم نامہ جاری کردیاہے جس کے تحت کوئی صنعتی ادارہ لاک ڈاؤن کے دوران نہ کسی مزدور کو نکال سکے گا اور نہ ہی اس کی تنخواہ کاٹی جائے گی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے وبائی امراض ایکٹ اور دیگر قوانین کے تحت ملازمین کے تحفظ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔حکم نامے کے مطابق ہرصنعتی، تجارتی مزدور کو مکمل تنخواہ دی جائے گی، لاک ڈاؤن کے عرصے کے دوران کسی مزدور کی اجرت سے کٹوتی نہیں کی جاسکے گی۔علاوہ ازیں حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کرونا میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنے آپ کو قرنطینہ سینٹرمنتقل نہ کرنے پر کارروائی ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ نے کارروائی کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو دے دیے، قرنطینہ میں نہ رہنے والے افراد کیخلاف سیکشن 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔
ملازمین،تحفظ

مزید :

صفحہ آخر -