پاکستان میں کرونا وباء کی انسان سے انسان کو منتقلی کا مرحلہ شروع، صورتحال ہولناک شدت میں مزید اضافے کا خدشہ

پاکستان میں کرونا وباء کی انسان سے انسان کو منتقلی کا مرحلہ شروع، صورتحال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن)پاکستان میں کرونا وائرس کس درجے (کیٹگری)کا ہے ابھی حکومتی سطح پر تعین نہیں کیاجاسکا۔اس وقت ایشیائی ممالک میں ایران کو کرونا سے متاثرین کی فہرست میں سرفہرست دیکھا جارہا ہے جبکہ پاکستان میں کرونا کی کیٹگری 2 یعنی دوسرا درجہ دیا جارہا ہے جبکہ ابھی تک اس بات کا بھی تعین نہیں کیا جاسکا کہ پاکستان میں وائرس سے ہونیوالی شرح اموات کا تناسب کتنا اور وائرس کتنی تیزی سے پھیل رہا ہے، آئندہ وائرس کے پھیلنے کی رفتار کیا ہو گی تاہم پاکستانی عوام اس وائرس کی ممکنہ تباہ کاریوں سے بے خبر ہیں،ماہرین کہتے ہیں پاکستان میں وائرس اب تیسرے فیز (مرحلے) میں داخل ہورہا ہے جس میں وائرس کی شدت میں بھی تیزی آجائیگی۔ماہرین صحت کہتے ہیں کہ اٹلی سمیت دیگر یورپی ممالک میں وائرس سے ہونیوالی تباہ کاریوں سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یورپی ممالک وائرس کی شدید زد میں ہیں جس کی تباہ کاریوں کا رخ اب پاکستان، ایران بھارت سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں ہوگیا ہے،یہ بات درست ہے کہ پاکستان بالخصو ص کراچی اور اندرون سندھ میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران وائرس کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔کراچی میں وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہونا شروع ہوگیا جو ایک ہولناک صورتحال ہوسکتی ہے، معروف ہیماٹالوجسٹ اور کرونا سے متاثر ہونیوالے مریضوں کے علاج کا دعویٰ کرنیوالے ڈاکٹرطاہر شمسی نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ اس وقت پاکستانی ماہرین صحت ڈاکٹرز،فیملی فزیشن،پیرامیڈیکل ونر سنگ عملہ براہ راست کرونا کے نشانے پر آگیا ہے،ابھی پاکستان میں کرونا وائرس سے شرح اموات 0.5 فیصد سامنے آرہی ہے جبکہ اٹلی میں 10،چین میں 2.7،جرمنی میں 0.8 اورسپین میں 4 فیصد سے زائد شرح اموات کا تناسب سامنے آیا ہے۔
وباء منتقلی مرحلہ

مزید :

صفحہ آخر -