کرونا وائرس سے بچاؤ، سرکاری ہسپتالوں، سڑکوں اور چوکوں پر کلورین کا سپرے

کرونا وائرس سے بچاؤ، سرکاری ہسپتالوں، سڑکوں اور چوکوں پر کلورین کا سپرے

  



لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمٹ کمپنی اور ضلعی انتظامیہ لاہور مشترکہ طور پر شہر میں کرونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ کے حوالے سے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے شعبہ آپریشن کی جانب سے شہر کے بیشتر ہسپتالوں سڑکوں، بس سٹاپس، فوٹ پاتھ کی خصوصی دھلائی کی گئی جن میں گنگا رام ہسپتال، میو ہسپتال، شیخ زید ہسپتال، نواز شریف ہسپتال، لیڈی ولنگٹن ہسپتال، سروسز ہسپتال، پی آئی سی، میاں منشی ہسپتال، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال،مینٹل اہسپتال سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ مال روڈ، جیل روڈ، سرکلر روڈ، ایم ایم آلم روڈ، لوئر مال، برکت مارکیٹ، وحدت روڈ، ایکسپو سنٹر روڈ، حفیظ سنٹر روڈ، فردوس مارکیٹ، نور جہاں روڈ،لبرٹی مارکیٹ روڈ، مین بولیوارڈ گلبرگ،حال روڈ، شادمان، بیڈن روڈ سمیت شہر کی بیشتر سڑکیں شامل ہیں۔ اس دھلائی کا مقصد کرونا وائر س سے ممکنہ بچاو کو یقینی بنانا اور شہریوں کو جراثیم سے پاک ماحول دینا ہے۔ ادارے کی جانب سے دھلائی میں ڈس انفیکٹنٹ کا استعما ل کیا گیا۔ چیئرمین اور ایم ڈی ایل ڈبلیوا یم سی نے خصوصی آپریشن کی نگرانی کی۔دوسر ی جانب ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر سڑکوں کو کلورین اسپرے سے دھونے کا عمل جاری ہے۔کلورین سپرے سے جراثیم کا خاتمہ ممکن ہے۔مانگا بائی پاس اور مین چوک کو کلورین سپرے سے دھویا گیا۔مانگا آر ایچ سی کو بھی کلورین سپرے سے دھویا گیا۔سپرے کا مقصد آر ایچ سی کو جراثیم سے پاک کرنا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کی زیر نگرانی مانگا بائی پاس اور آر ایچ سی مانگا سنٹر کو دھویا گیا ہے۔ڈ ی سی لاہور دانش افضال کی خصوصی ہدایت پر کلورین سپرے کا استعمال کر کے مین چوک اورآر ایچ سی سنٹر کو دھویا گیا ہے۔ اسی طرح رائیونڈ سٹی کے اندر موجود دکانوں کے باہر کلورین سپرے سے سڑکوں کو دھویا جا رہا ہے۔رائیونڈ تحصیل ہیڈ کوارٹر میں بھی کلورین سپرے کیا گیا اور دھویا گیا۔رائیونڈ تبلیغی اجتماع مرکز کو بھی کلورین سپرے سے دھلوایا گیا۔کلورین سپرے سے جراثیم کا خاتمہ ممکن ہے۔سپرے کا مقصد سڑکوں، ٹی ایچ کیو اور تبلیغی اجتماع مرکز کو جراثیم سے پاک کرنا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کی زیر نگرانی کلورین سپرے کیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی خصوصی ہدایت پر کلورین سپرے کا استعمال کر کے ٹی ایچ کیو، تبلیغی اجتماع مرکز کو دھویا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1