کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے عوام احتیاط کریں،عظمت شاہ

کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے عوام احتیاط کریں،عظمت شاہ

  



لاہور (سٹی رپورٹر)چیئرمین شاہ عالم بورڈ سید عظمت شاہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے عوام احتیاط کریں اور اس حوالے سے حکومتی احکامات کی مکمل پاسداری کریں۔ اس وقت پاکستان سمیت دنیا کے تقریبا سبھی ممالک کرونا وائرس کے لپیٹ میں آچکے ہیں اور یہ وبا کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ ان حالات میں احتیاطی تدابیر ہی اس وبا سے بچا جاسکتا ہے۔یہ اللہ کی طرف سے آزمائش آئی ہے۔ اگر مصافے سے یہ وبا کم ہوسکتی ہے تو مصافے سے بچا جائے۔ لوگ توکل کا غلط مطلب نہ لیں۔ پوری دنیا اس وقت سنگین مشکل کا سامنا کر رہی ہے۔ حکومت نے جو احتیاطی تدابیر بتائی ہیں ان پر من و عن عمل کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1