حکومت غریبوں کے گھروں میں 15دن کا راشن بھجوائے،اشرف بھٹی

حکومت غریبوں کے گھروں میں 15دن کا راشن بھجوائے،اشرف بھٹی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے غریبوں کو بچانے کے لیے حکومت کم از کم پندرہ دن کا راشن ان کے گھروں میں بھجوائیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریبوں کی جو مشکلات بڑھیں گی اس کا خاص خیال رکھا جائے۔ حکومت 25 ہزار سے کم آمدن والے لوگوں کو بجلی اور گیس کے بل معاف کردے۔ گھروں کے ماکان بھی انسانی ہمدردی کے تحت اپنے کرایہ داروں سے مارچ اور اپریل کا کرایہ نہ لیں تاکہ لوگوں کو سہولت دی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ کوروناسے بچاؤ کے لیے وفاقی سطح پر ایک پالیسی بنائی جائے اور صوبے بھی اسی پالیسی کو لے کر چلیں۔ وفاق اور صوبوں میں مختلف پالیسی کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں اور قومی یکجہتی کو بھی نقصان کا احتمال ہے۔ انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان نے جس طرح زلزلہ زدگان اور سیلاب زدگان کی مدد کی تھی۔

، اب بھی حکومت ان کی خدمات کو حاصل کرے دانائی اور عقلمندی کا تقاضا ہے کہ سانحہ اور حادثہ سے پہلے اپنے فرض ادا کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1