سینی ٹائزر مہنگے فروخت کرنے پر مختلف فارمیسز کو جرمانے

    سینی ٹائزر مہنگے فروخت کرنے پر مختلف فارمیسز کو جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور اوورچارجنگ کے خلاف متحرک ہے۔واٹس ایپ پر موصول ہونے والی شکایت کے ازالے کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور کی کارروائیاں جاری ہیں۔تحصیل رائیونڈ میں مختلف فارمیسیز کی چیکنگ کے دوران مجموعی طور پر 65000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔فارمیسیز کو جرمانے ہینڈ سینی ٹائزر کو زائد قیمت پر فروخت کرنے پر کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق اے اے اے فارمیسی کو 25000 جرمانہ کیا گیا،عمر میڈیکوز کو 15000 روپے اور القمر فارمیسی کو 25000 روپے جرمانہ کیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ اوورچارجنگ کی ہرگز اجازت نہ ہے۔ ڈی سی لاہور نے اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔