تحریک لبیک کے رہنماؤں کے مختلف اضلاع کے دورے ملتوی

تحریک لبیک کے رہنماؤں کے مختلف اضلاع کے دورے ملتوی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک و سلم کے مرکزی ترجمان صاحبزادہ مرتضیٰ علی ہاشمی نے تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ واقع تاج باغ لاہور سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تحریک لبیک یا رسول ؐ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے معروضی حالات کے پیش نظر سندھ، خیبرپختونخواہ اور آزاد کشمیر کا تبلیغی دورہ ملتوی کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں دورہئ سندھ کے آرگنائزر مفتی محمد عثمان جلالی، دورہئ خیبر پختونخواہ کے آرگنائزر شیخ الحدیث مولانا محمد شفیع اللہ جلالی اور دورہئ کشمیر کے آرگنائزر مفتی محمد عمران رضا شیرازی کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ دورے کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1