کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطبی تدابیر اپنائی جائیں،اصغر گجر

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطبی تدابیر اپنائی جائیں،اصغر گجر

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری محمد اصغر گجر نے کہا ہے کہ عوام کو اس وقت حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے احتیاظی تدابیر اپنا کر اس وائرس کو شکست دینے کی اشد ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس جان لیوا ء ہے جس سے دنیا بھر میں اموات ہو رہی ہیں۔حکومت پاکستان کے بہتر انتظامات کے باعث اس وبائی مرض پر بہت جلد قابو پا لیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم نے جس طر ح ایسے نازک وقت میں عوام کے لیے بہتر اقدامات کیئے وہ قابل تحسین ہیں۔

آج سے 80 برس قبل جب پاکستان کے لیے قرار داد پیش کی گئی تب عوام کا جم غفیر ملک بنانے کے لیے تھا اور آج اس دن کے موقع پر بھی پاکستان کی عوام کے لیے ہی بہتر اقدامات کیئے جارہے ہیں۔حکومت جو بہتر سمجھے گی وہ کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1