تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا، عابد صدیقی

تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا، عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کورونا وائرس کے خاتمے اور قیام امن کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے میں موجودہ حکومت ناکام نظر آ رہی ہے۔ ملک میں تمام امور پر سیاسی قوتوں کے درمیان اتفاق رائے قائم ہونے سے ملک کے مسائل تیزی سے حل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر کہا کہ مخلص قیادت ہی پاکستان کو صحیح معنوں میں جدید، متحرک، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنا سکتی ہے۔