مخیر حضرات نے سینی ٹائزر بنانے کیلئے خام فراہم کیا

مخیر حضرات نے سینی ٹائزر بنانے کیلئے خام فراہم کیا

  



لاہور(جنرل رپورٹر) ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا ہے کہ پیکجز کیمیکل سمیت مخیر حضرات نے سینی ٹائزر کو بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور کو خام مال فراہم کیاجس کو تیار کروانے کے بعد آدھی قیمت پر فروخت کرنے کے لیے فارمیسز کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل اے سی ماڈل ٹاون کو پیکجز کیمیکل نے تین ٹن میٹریل سینی ٹائزر تیار کرنے کے لیے دیا تھاجس سے 5000 ہزار سینی ٹائزر تیار کروا کر آدھی قیمت پر فروخت کے لیے ایسے ایریاز میں دیا جہاں سینی ٹائزر کی قلت تھی۔ضلعی انتظامیہ لاہور تمام مخیر حضرات کی مشکور ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1