کورونا وائرس احکام الٰہی سے منہ موڑنے کا نتیجہ ہے، مذہبی رہنما

  کورونا وائرس احکام الٰہی سے منہ موڑنے کا نتیجہ ہے، مذہبی رہنما

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) مرکزی جمعیۃ اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے مولانا سید سبطین شاہ‘ مولانا عبدالرشید حجازی‘ حافظ محمد یونس آزاد کو مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کا بالترتیب سرپرست‘ امیر اور ناظم اعلیٰ نامزد کیا ہے۔ مرکز اہل حدیث 106 راوی روڈ لاہور میں اپنے صوبائی دفتر آمد پر مولانا محمد نعیم بٹ قائم مقام ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان‘ ڈاکٹر پروفیسر عبدالغفور راشد ناظم ذیلی تنظیمات‘ مولانا عبدالرشید حجازی امیر پنجاب‘ حافظ محمد یونس آزاد ناظم اعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس احکام الٰہی سے منہ موڑنے کا نتیجہ ہے۔ قوم اجتماعی توبہ واستغفار کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1