نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہینڈ بل شائع کر دیا
لاہور (لیڈی رپورٹر) نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام عوام الناس کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیرپر مشتمل ایک ہینڈ بل شائع کیا گیا ہے۔ یہ ہینڈ بل موجودہ حالات میں کام کرنیوالے تمام اداروں میں بھجوایا جا رہا ہے تاکہ وہاں کے ملازمین ان طریقوں پر عمل پیرا ہو کر اس وائرس سے بچ سکیں۔ حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر مشتمل یہ ہینڈبل نظریہئ پاکستان ٹرسٹ اور تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے عہدیداران وکارکنان کے ذریعے مختلف علاقوں میں گھر گھر تک پہنچانے کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔