عوا م لاک ڈاؤن میں اپنے گھروں تک محدود رہیں، اعظم علی نعیمی

عوا م لاک ڈاؤن میں اپنے گھروں تک محدود رہیں، اعظم علی نعیمی

  



لاہور(پ ر)محا فظان ختم نبو ت پاکستان کے مرکزی امیر پیر محمد اعظم علی نعیمی نے کہا ہے کہعوا م لاک ڈاون میں اپنے گھروں تک محدود رہیں، کورونا وائرس کی بیماری نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،غفلت کی گنجائش باقی نہیں رہی ،لوگ لاپرواہی چھوڑ کر حکومت کے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ہسپتالو ں میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈکس اور دیگر عملہ کی بے لوث خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے۔کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے بشمول ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈکس اور دیگر عملہ اصل ہیروہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طر ف سے کیے گئے حفا ظتی انتظاما ت کے تحت یہ سخت فیصلے چند دنوں کے لئے ہیں جو ہمیں بہت بڑی مشکل سے بچائیں گے جس کے لئے حکومتی اداروں کو آپ سب کے تعاون کی ضرورت ہے۔عوام انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کر کے ذمہ دار اور باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1