عوام کرونا وائرس سے بچاؤ کی حکومتی احتیاطبی تدابیر پر عمل کریں،میاں اویس

عوام کرونا وائرس سے بچاؤ کی حکومتی احتیاطبی تدابیر پر عمل کریں،میاں اویس

  



لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے کہاہے کہ کرونا وائرس اللہ پاک کی طرف سے ایک ہلکا ساجھٹکا ہے۔ انسانیت کو غیراللہ کی عبادت ترک کرکے ایک اللہ کی طرف رجوع کرلینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کی بھلائی کے لیے جوفیصلے کررہی ہے عوام کو چاہیے کہ وہ ان احتیاطی تدابیر پرعمل کریں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس وباپر قابو پایاجاسکے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا اللہ کے احکامات کے تابع ہوجائے اسی میں ہی بھلائی ہے۔اورپوری انسانیت قرآنی والہامی تعلیمات کی طرف لوٹ آئے اور انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین سے کنارہ کشی اختیار کرلے۔انہوں نے کہاکہ ان حالات میں انفرادی واجتماعی سطح پر توبہ استغفار کے ساتھ ساتھ درودشریف کی کثرت اور نوافل وصدقات بڑھائے جائیں اور اللہ پاک کے حضور سربسجود ہوکر اپنے انفرادی واجتماعی گناہوں کی صدق دل سے معافی مانگیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1