عمران خان عام آدمی کا درد رکھتے ہیں،عادل حفیظ

        عمران خان عام آدمی کا درد رکھتے ہیں،عادل حفیظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عادل حفیظ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عام آدمی کا درد رکھتے ہیں، ہر فیصلہ عام آدمی کے لیے ہے۔ وزیراعظم نے کرونا پر حقائق اور اصل صورتحال سامنے رکھی۔ وزیراعظم نے موجودہ صورت حال کے تناظر میں قوم کو اعتماد میں لیا، لاک ڈان نہ کرنے کا اعلان دانشمندانہ اقدام ہے، ملک افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ سوچ، اجتماعی بصیرت کے تحت قوم کے مفاد میں فیصلے کرنے ہیں، قومی مسئلے پر سیاست کرنا ملک اور 22 کروڑ عوام سے زیادتی ہے۔

حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھرپور کاوشیں کر رہی ہے۔ کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں نجی شعبے کو بھی آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔یہ جنگ عوام کی مدد سے ہر صورت جیتیں گے۔کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہیں اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔