شہباز شریف ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

شہباز شریف ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

  



لاہور(جنرل رپورٹر، لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر شہبازشریف سے بہتر کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔شہبازشریف ملک کو بحرانی کیفیت سے نکلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ڈینگی کے خاتمے کیلئے شہبازشریف اور ان کی ٹیم کی خدمات پوری قوم کے سامنے ہیں۔حکومتی وزراء شہبازشریف پر نظر رکھنے کی بجائے کرونا سینٹرز کے حالات بہتر کرنے پر توجہ دیں۔قوم کو اس وقت ان کے مسائل کا حل تلاش کرنے والی لیڈر شپ کی ضرورت ہے۔

حکمران ذمہ دار کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہو جائیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا 23مارچ کا دن پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگ میل کی اہمیت رکھتا ہے۔

23مارچ کا دن برصغیر کے مسلمانوں کو متحد ہونے کا درس دیتا ہے۔قائد اعظم محمد علی جناح اور ڈاکٹر علامہ اقبال کی قیادت میں 23مارچ 1940کو برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ ملک کی بنیاد رکھی گئی۔23مارچ کے روز پورے برصغیر کے مسلمان ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوئے۔آج کے روز بھی قوم کو کرونا کیخلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1