کرونا وائر س سے متعلق افواہو ں پر تو جہ نہ دی جا ئے،سعید الحسن شاہ

کرونا وائر س سے متعلق افواہو ں پر تو جہ نہ دی جا ئے،سعید الحسن شاہ

  



لاہور(فلم رپورٹر)کرونا وائر س سے متعلق افواہو ں پر تو جہ نہ دی جا ئے،ضلعی انتظا میہ ودیگر محکمے ہا ئی الرٹ رہیں،حکومت پنجا ب کی طر ف سے پنجا ب بھر میں ایمر جنسی لگا دی گئی ہے۔ وا ئر س کا مقا بلہ صرف احتیا ط اور پر ہیز سے کیا جاسکتا ہے۔ اس امر کا اظہار صو با ئی وزیر اوقاف و مذہبی امو ر پیر سعید الحسن شاہ نے ضلعی سطح پر کیے جا نے وا لے اقدا ما ت کے سلسلہ میں چیکنگ کر تے ہو ئے کہی۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائر س ایک قو م کے لئے ایک آزما ئش بن چکا ہے اور اس نا زک مر حلے پر قو می ذمہ دا ری کا مظا ہر ہ اور نیشنل کا ز کو مد نظر رکھنا ضروری ہے۔ہم قو می جذبے،یکجہتی اور عوام کی شراکت،سو ل سوسائٹی،علما ئے کر ام اور با لخصو ص میڈ یا کے تعاو ن سے کر رونا وا ئر س کو شکست دیں گے۔

وزیر اوقاف نے انتظامیہ کو ہدا یت کی کہ وہ ضلع بھر میں صفا ئی ستھر ائی کے عمل کو یقینی بنا یا جا ئے تا کہ کارونا وائرس کے خدشا ت کو ختم کیا جا ئے۔ دیہا ت کی سطح پر بھی لو گو ں کو وائر س سے بچاؤ اور احتیاطی تدا بیر کے حوا لے سے مسا جد کے لا ؤ ڈ اسپیکر کے ذریعے زیا دہ سے زیا دہ آگاہی فرا ہم کی جا ئے۔ شہر کے دا خلی مقا ما ت اور ویگن اسٹینڈ،لا ری اڈوں و دیگر مقا مات پر محکمہ صحت کی ٹیمیں مقر ر کر دی گئی ہیں جو ہر آنے وا لے مر دو خواتین کا طبی معا ئنہ کر رہی ہیں۔ ضلع بھر میں میڈیکل اسٹورز پر دستا نو ں، فیس ما سک اور ہینڈ سینی ٹا ئزر کی فراہمی کو یقینی بنا د یا گیا ہے۔ تما م سر کا ری ہسپتا لو ں میں ڈا کٹر زاور پیر ا میڈیکل سٹا ف کی بر وقت حا ضری کو یقینی بنا دیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1