یوم پاکستان“ہمیں متحد ہونے‘ کا درس اورحصول وطن کی تحریک کی یاد دلاتا ہے، قاری زوار بہادر

یوم پاکستان“ہمیں متحد ہونے‘ کا درس اورحصول وطن کی تحریک کی یاد دلاتا ہے، ...

  



لاہور(پ ر) جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہاہے کہ”یوم پاکستان“ہمیں متحد ہونے اور حصول وطن کی تحریک کی یاد دلاتا ہے۔ حصول پاکستان کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے پناہ قربانیاں دیں ہمیں وہ پاکستان کے تحفظ اور بقاء کے لیے جدوجہد کا راستہ دکھاتی ہیں۔پاکستانی قوم کرونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کیلئے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں رجوع کرے اوراپنے گناہوں اور برُے کاموں سے سچی توبہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پوری دنیا ایک خطرناک وائرس کا مقابلہ کررہی ہے اور تقریباًدنیا کا بڑا حصہ لاک ڈاؤن میں ہے۔ امریکہ،برطانیہ، فرانس اور یورپ کے بیشتر ممالک لاک ڈاؤن میں ہیں دنیا کو یاد رکھنا چاہیے کہ بھارت نے گزشتہ 8 ماہ سے وادی کشمیر میں لاک ڈاؤن اور کرفیو لگا رکھا ہے مگر دنیا کے تمام ممالک نے کشمیری عوام کی آزادی اور لاک ڈاؤن ختم کرنے کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔آج دنیا کشمیری عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ کرسکتی ہے۔جب تک ان مظلوم کشمیریوں کا لاک ڈاؤن ختم نہیں ہوتا دنیا کا یہ امتحان جاری رہے گا۔ نام نہادانسانی حقوق کے علمبرداراورمسلم ممالک نے کشمیری مسلمانوں کی آزادی کیلئے کوئی کردارادا نہیں کیا اور خاموش تماشائی بنے رہے آج یہی بڑے ممالک بہت بڑی آزمائش میں ہیں۔انہیں جلدکشمیری مسلمانوں کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1