ماضی میں ملک غربت، مہنگائی و بے روزگاری میں ڈوبا رہا،سعدیہ سہیل

ماضی میں ملک غربت، مہنگائی و بے روزگاری میں ڈوبا رہا،سعدیہ سہیل

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ماضی میں کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک غربت، مہنگائی، جہالت اور بے روزگاری میں ڈوبا رہا۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے سیاسی مگر مچھوں نے عوام کو سوائے دکھوں کے کچھ نہیں دیا۔ تحریک انصاف کی حکومت صحیح معنوں میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز 23 مارچ کے حوالے سے جاری بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ کسی کو ملک کو لوٹنے اور عوام کے جذبات سے نہیں کھیلنے دیا جائے گا۔

تحریک انصاف عوامی مفادات کے منافی کوئی اقدام نہیں اُٹھائے گی۔ تحریک انصاف کا سورج طلوع ہو چکا ہے جلد ہی اس کی روشنی پورے پاکستان میں پھیل جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1