سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کوسہولیات دینے کا فیصلہ

سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کوسہولیات دینے کا فیصلہ

  



لاہور(کامر س ڈیسک)صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجیدخان کی ہدایت پرسیکرٹری لیبرسارہ اسلم نے محکمہ صحت کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔معاہدہ کے مطابق پنجاب ایمپلائزسوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشنزاپنے آٹھ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کے ذریعے کوروناوائرس کے کنفرم اورمشتبہ مریضوں کومکمل طبی سہولیات فراہم کریگا۔ اس موقع پرصوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن برسٹرنبیل احمداعوان، سپیشل سیکرٹری سلوت سعید، کمشنرپیسی تنویراقبال اورمیڈیکل ایڈوائزرمحکمہ لیبرڈاکٹرناصرجمال موجودتھے۔سیکرٹری لیبرسارہ اسلم نے بتایا کہ کوروناوائرس کے مریضوں کوسوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ لاہور، سوشل سکیورٹی ہسپتال شیخوپورہ، خواجہ فریدسوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان اور سوشل سکیورٹی ہسپتال گجرات کے علاوہ اسلام آباد، فیصل آباد، جھنگ اورجوہرآباد کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائینگی۔ سیکرٹری صحت برسٹرنبیل احمداعوان نے بتایا کہ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن مندرجہ بالاسوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کیلئے تمام تشخیصی سہولیات فراہم کرے گا۔محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن تمام آٹھ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹرزاورسٹاف کوحفاظتی سامان مہیاکرے گا۔محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن تمام سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرزمہیاکرے گا۔

محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کے ڈاکٹرزکوکوروناوائرس کے علاج معالجہ کی تربیت فراہم کرے گا۔ سیکرٹری لیبرسارہ اسلم نے مزید بتایا کہ پیسی کوروناوائرس کے شکارمریضوں کیلئے قرنطینہ رومزاورآئیسولیشن وارڈزفراہم کرے گا۔ ادارہ داخل تمام مریضوں کے اخراجات برداشت کرے گا۔ ادارہ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں سٹاف کی سہولت فراہم کرے گا۔مندرجہ بالاسوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کاترجیحی بنیادوں پرعلاج ہوگا۔ صوبائی وزیرانصرمجیدخان نے کہا کہ محکمہ محنت وانسانی وسائل اورمحکمہ صحت کے درمیان کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کے حوالہ سے معاہدہ کاخیرمقدم کرتے ہیں۔ محکمہ پہلے ہی ملتان میں زائرین کیلئے ہزارکمروں پرمشتمل لیبرکالونی فراہم کرچکاہے۔ کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے مل کرکام کررہے ہیں۔ انصرمجیدخان۔

مزید : کامرس