کورونا وائرس،پنجاب حکومت کاغیر مسلموں کی عبادت گاہوں کو بند کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس،پنجاب حکومت کاغیر مسلموں کی عبادت گاہوں کو بند کرنے کا فیصلہ

  



لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت کا کورونا وائرس کا پھیلا روکنے کیلئے ایک اور قدم، غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گرجا گھر، گردوارے اور مندر بند رکھنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے صوبہ بھر کے تمام بشپس، پادری،پاسٹرز اورپنڈت حکومتی ہدایت پر رضاکارانہ عملدرآمد کریں گے،وزیراقلیتی امور اعجاز عالم کا کہنا ہے کہ تمام مذہبی اقلیتوں کا پنجاب حکومت پر اعتماد حقیقی معنوں میں واضح تبدیلی ہے عبادت گاہوں کی بندش بلا شبہ تکلیف دہ عمل ہے مگر تمام قوم کا ایک ہی فیصلہ دانشمندی ہے۔

پنجاب حکومت

مزید : صفحہ اول