فلائی دبئی ایئر لائن سے 150 پاکستانی آج اسلام آباد پہنچیں گے
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ابوظہبی اور دبئی ائیر پورٹ پر پھنسے150 پاکستانی مسافر آج وطن واپس پہنچیں گے،حکومت پاکستان نے ابوظہبی اور دبئی ائیر پورٹ پر پھنسے پاکستانی مسافروں کو وطن واپس لانے کے لیے فلائی دبئی کو اسلام آباد جانے کے لیے ایک فلائٹ کے آپریشن کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلائی دبئی ایئر لائن اسلام آباد کیلئے خصوصی پرواز سے 150کے قریب مسافروں کو پاکستان لائے گی۔ خصوصی پرواز 24مارچ کو(آج) 10بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہنچے گی جہاں صحت کا عملہ مسافروں کی سکریننگ کو یقینی بنائے گا۔
فلائی دبئی